اداکارہ و ماڈل ریچل خان اکتوبر میں کمرشل کی شوٹنگ کے لئے بھارت جائینگی

بدھ 23 ستمبر 2015 14:50

اداکارہ و ماڈل ریچل خان اکتوبر میں کمرشل کی شوٹنگ کے لئے بھارت جائینگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء)اداکارہ و ماڈل ریچل خان اکتوبر میں کمرشل کی شوٹنگ کے لئے بھارت جائینگی، تفصیلات کے مطابق ریچل خان 10اکتوبر کو کاسمیٹکس کے دو کمرشل کی شوٹنگ کے لئے بھارت روانہ ہونگی، جہاں وہ وہ ان کمرشلز کی شوٹنگ کے ساتھ ساتھ بھارتی فلم کے لئے آئٹم سانگ کی عکسبندی بھی کروائیں گی۔

(جاری ہے)

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ریچل خان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ ایسا کام کیا ہے جو ملک کے مثبت امیج کو اجاگر کرے۔ انہوں نے کہا کہ شارٹ کٹ کا راستہ اختیار کرنے والے کبھی بھی اپنی منزل پر نہیں پہنچتے اسی لئے شارٹ کٹ سے اجتناب کرکے محنت پر یقین رکھتی ہوں۔