سلمان خان کا بھتیجا نروان خان بھی بولی ووڈ بخار کی لپیٹ میں

بدھ 23 ستمبر 2015 15:05

سلمان خان کا بھتیجا نروان خان بھی بولی ووڈ بخار کی لپیٹ میں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء)بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کا بھتیجا اور اداکار سہیل خان کا بیٹا نروان خا ن بھی بولی ووڈ بخار میں مبتلا ہو گیاہے۔رپورٹ کے مطابق سیف علی خا ن کے بیٹے ابرہیم کے بعد نروان خان نے بھی ڈب سمیش کے لئے بولی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے گانے کا انتخاب کیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے ابراہیم اور نروان دونوں نے حادثاتی طور پرشاہ رخ خان کی فلم رب نے بنا دی جوڑی کا گانا ’تجھ میں رب دکھتا ہے‘کا انتخاب کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نروان خان نے اپنا ڈب سمیش انسٹا گرام پر شیئر کیا ہے۔تاہم جب اسے اس بات کاعلم ہوا کہ اس سے پہلے ابراہیم اسی گانے کا ڈب سمیش اپلوڈ کر چکا ہے تو نروان نے فوراً اس سے معذرت کر لی