مخالفین بوکھلا گئے ہیں ہمارے امیدواروں کو ہراساں کرنا بدترین دھاندلی ہے ، کلیم اللہ قائم خانی

بدھ 23 ستمبر 2015 16:13

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء)بلدیاتی انتخابا ت میں شکست دیکھ کر مخالفین بوکھلا گئے ہیں ہمارے امیدواروں کو ہراساں کرنا بدترین دھاندلی ہے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت ضلع ٹنڈوالہیار کے نائب صدر کلیم اللہ قائم خانی نے مرکز اہلسنت میں کارکنان کی فکری نشست سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری مکمل ہیں دھاندلی نہ ہوئی تو میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار کا چئیرمین یا وائس چئیرمین ہمارا ہوگا الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے کے لئے رینجرز کو طلب کرے رینجرز کے بغیر شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نظر نہیں آرہا دھاندلی ہوئی تو قوم نتائج کو تسلیم نہیں کرے گی عوام سڑکوں پر نکلی تو حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہوگاحکمران طبقہ اپنے سارے اختیارات اپنے پاس رکھنے کے بجائے اختیارات عوام میں منتقل کرے عوام حقوق کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔