پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت دیدی

بدھ 23 ستمبر 2015 16:58

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت دیدی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23ستمبر ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والی بی پی ایل میں شرکت کے لئے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے کھلاڑی فری ہیں تو ان پر کوئی پابندی نہیں ہے کہ بنگلہ دیش، سری لنکا یا کریبین کسی بھی لیگ میں کھیل سکتے ہیں ۔