ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کردی گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 23 ستمبر 2015 18:39

ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کردی گئی

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23ستمبر 2015 ء) ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکر اور وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد چئیرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن پاکستان کی جانب سے ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت پورے سال کیلئے 75 روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے جبکہ کمرشل سلینڈر کی قیمت میں 400 روپے کی کمی بھی کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :