Live Updates

عمران خان کو پاکستان سپرلیگ میں مدعو کرنے کے حوالے سے شہریار خان اور نجم سیٹھی کے بیانات میں تضاد

muhammad ali محمد علی بدھ 23 ستمبر 2015 20:33

عمران خان کو پاکستان سپرلیگ میں مدعو کرنے کے حوالے سے شہریار خان اور ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23ستمبر 2015 ء) عمران خان کو پاکستان سپرلیگ میں مدعو کرنے کے حوالے سے شہریار خان اور نجم سیٹھی کے بیانات میں تضاد دیکھنے میں آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار کو لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے تقریب رونمائی منعقد کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان کو ایک روزہ کرکٹ کا ورلڈکپ جتوانے والے عمران خان اور ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈکپ جتوانے والے یونس خان تقریب میں موجود نہیں تھے۔

اس حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں کہ پی سی بی کی جانب سے دونوں افراد کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم اب اس حوالے سے چئیرمین پی سی بی کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے دونوں افراد کو تقریب میں شرکت کیلئے دعوت دی گئی تھی جبکہ دوسری جانب سے نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ تقریب میں شرکت کیلئے یونس خان کو تو شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن عمران خان سمیت دیگر کسی سیاستدان کو دعوت نہیں دی گئی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات