عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کو برطانیہ کے حوالے کیے جانے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا : ترجمان وزارت خارجہ

muhammad ali محمد علی بدھ 23 ستمبر 2015 21:30

عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کو برطانیہ کے حوالے  کیے جانے کا فیصلہ ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23ستمبر 2015 ء) ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کو برطانیہ کے حوالے کیے جانے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کو برطانیہ کے حوالے کیے جانے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے وہی کیا جائے گا جس کا پاکستانی قانون اور آئین اجازت دیتا ہے۔ کسی انتظامی یا حکومتی فیصلے کے تحت ملزمان کو برطانیہ کے حوالے کیے جانا خارج ازامکان ہے۔

متعلقہ عنوان :