وہ ملازمتیں جہاں لوگ اپنے ساتھیوں سے شادی کرنا پسند کرتے ہیں

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 23 ستمبر 2015 22:50

وہ ملازمتیں جہاں لوگ اپنے ساتھیوں سے شادی کرنا پسند کرتے ہیں

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23ستمبر۔2015ء)آپ نے بہت سی ڈیٹنگ اور شادی کی ایپلی کیشن کے بارے میں سن رکھا ہوگا، جہاں ہر کوئی لاگ ان ہوسکتا ہے اور زندگی کا ساتھی ڈھونڈھ سکتا ہے۔ تاہم کچھ ایپلی کیشن ایسی بھی ہیں جو مخصوص شعبوں کے افراد کے لیے بنائی ہیں۔ایک ویب سائٹ ایسی ہے جو صرف وکلاء خواتین و حضرات کے لیے بنائی گئی ہے، ایک ٹیچرز کے لیے ہے اور ایک صرف کسانوں کے لیے (شہری بابوؤں کو داخلہ منع ہے)۔

مخصوص شعبوں کے افراد کے لیے ایپلی کیشن اور ویب سائٹ بنانے کی وجہ یہ ہے کہ بہت سے لوگ اپنے ہی شعبے کے لوگوں کے ساتھ شادی کرنا چاہتے ہیں۔ ڈین کوپف نے پرائسنامک(Priceonomics) ویب سائٹ پر مردم شماری کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا اور 4 کروڑ جوڑوں کے ڈیٹا سے نتیجہ نکالا کہ لوگ اپنے ہی ہم پیشہ افراد کے ساتھ شادی کو ترجیح دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

کوپف کے مطابق وکلا، کسان اور تعلیم کے شعبے میں کام کرنے والے اپنے ہی ہم پیشہ افراد کے ساتھ شادی کرنا پسند کرتے ہیں۔

اس کے برعکس کان کن، تعمیرات اور فنانس کے شعبے میں کام کرنے والے سب سے کم اپنے ہم پیشہ افراد سے شادی کرتے ہیں۔ ذیل کی فہرست میں ایسے شعبوں کی فہرست دی گئی ہے جہاں سب سے زیادہ لوگ اپنے ہم پیشہ افراد سے شادی کرتےہیں۔ کھیتی باڑی، ماہی گیری اورجنگلات وہ شعبے ہیں جہاں سب سے زیادہ یعنی 25 فیصد افراد اپنے ہم پیشہ لوگوں سے شادی کرتے ہیں۔کوپف کے مطابق اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہےکہ یہ شعبے شہروں میں نہیں بلکہ دور دراز کے دیہاتوں میں زیادہ فعال ہوتے ہیں۔

ان علاقوں میں دوسرے شعبوں کے کام کرنے کے مواقع کافی کم ہوتے ہیں۔ اس لیے یہ لوگ اپنے ہم پیشہ افراد سے ہی شادی کر لیتےہیں۔
· کھیتی باڑی، ماہی گیری اور جنگلات:25فیصد
· انتظامی شعبہ جات(مینجمنٹ): 19 فیصد
· سیلز:18فیصد
· تعلیم:16فیصد
· صحت:16 فیصد
· صنعتی پیداوار:16 فیصد
· قانون:15 فیصد
· صفائی اور مرمت:15 فیصد
· کھانے کی تیاری اور پیشکش:14 فیصد
· کمپیوٹر سائنس اور ریاضی:13 فیصد
· ایڈمنسٹریشن (سپورٹ):12 فیصد
· آرٹس ،انٹرٹینمنٹ، سپورٹس، میڈیا:11 فیصد
· فزیکل اینڈ شوشل سائنس:11 فیصد
· ٹرانسپورٹیشن:9 فیصد
· شوشل سروسز:9 فیصد
· پولیس وغیرہ:8 فیصد
· فنانس :8 فیصد
· پرسنل کیئر وغیرہ:7 فیصد
· آرکیٹیکچر اور انجیئنر:7 فیصد
· ملٹری وغیرہ: 6 فیصد
· بزنس آپریشن:6فیصد
· ہیلتھ کیئر سپورٹ:3 فیصد
· تعمیرات:2 فیصد
· مرمت :2 فیصد
· کان کن:1 فیصد
اس فہرست سے ایک چیز اور بھی واضح ہوتی ہے کہ جس شعبے میں خواتین زیادہ ہونگی ، اس شعبے کے زیادہ افراد اپنے شعبے کے لوگوں سے شادی کریں گے۔

کان کنی کے شعبے میں سب سے کم خواتین ہوتی ہیں، اس لیے صرف 1فیصد کان کن ایسے ہیں جو اپنے شعبے میں شادی کرتے ہیں۔ڈیٹا کے تجزیہ سے ایک بات اور بھی پتہ چلی کہ اگر کوئی مرد کسی ایسی انڈسٹری میں کام کرتا ہے جو مردوں کی انڈسٹری کہلاتی ہے تو اس کے لیے وہاں جیون ساتھی کی تلاش ذرا مشکل ہے۔جیسے تعمیرات میں کام کرنے والے کسی شخص کو تعمیرات میں کام کرنے والی عورت سے شادی میں مشکل پیش آ سکتی ہے مگر تعمیرات میں کام کرنے والی عورت کو آسانی سے تعمیرات کے شعبے سے جیون ساتھی مل جائے گا۔ اسی طرح اگر کوئی مرد ہیرسٹائل بنانے لگے تو اسے بھی اسی شعبے سے جیون ساتھی آسانی سے مل جائے گا۔