پیپلز پارٹی کے گرفتار رہنما قاسم ضیا پلی بارگیننگ کے ذریعے رہا،80لاکھ روپے کی پہلی قسط واپس کر دی

بدھ 23 ستمبر 2015 22:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23ستمبر۔2015ء) نیب پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے گرفتار رہنما قاسم ضیا کو پلی بارگینگ کر کے رہا کردیا ہے،قاسم ضیاء نے پلی بارگینگ میں 80لاکھ روپے کی پہلی قسط واپس کر دی ، انکے ذمے فراڈ کیس میں 2کروڑ روپے ہیں،اگر باقی رقم ادا نہ کی تو دوبارہ گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک بیان میں نیب پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے گرفتار رہنما قاسم ضیا کو پلی بارگینگ کر کے رہا کردیا ہے۔

نیب حکام نے کہا کہ قاسم ضیا سے حاصل ہونے والی رقم متاثرین کو واپس کی جائے گی۔نیب حکام کے مطابق قاسم ضیا نے اسی لاکھ روپے کی پہلی قسط جمع کرا دی ہے اور اگر قاسم ضیا نے شرائط پوری نہ کیں تو نیب دو بارہ کاروائی کی مجاز ہوگی۔نیب حکام نے کہا کہ قاسم ضیا کہ 8اگست کو فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیاتھا۔قاسم ضیا نے نیب کو ایک کروڑ 94لاکھ 80ہزار روپے واپس کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جس پر انہیں رہا کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :