سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی منائی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف بھی‌آج لندن میں عید منا رہے ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 ستمبر 2015 11:02

سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی منائی جا رہی ہے۔

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 ستمبر 2015 ء) :سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں آج عید الاضحٰی منائی جارہی ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے عظیم الشان اجتماع ہوئے ۔ مسجد الحرام میں نماز عید کا عظیم الشان اجتماع ہوا ، جہاں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے عید کی نماز ادا کی خطبہ میں مسجد الحرام کے امام نے مسلمانوں میں اتحاد اور اتفاق کی ضرورت پر زور دیا ۔

انہوں نے کہا کہ عیدِ قرباں ہمیں راہ خدا میں اپنامال و اسباب قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔

(جاری ہے)

مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں بھی نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا ،اس موقع پر مسلمانوں کے اتحاداور امن عالم کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔ دوسری جانب امریکا، آسٹریلیا، یورپ اور مشرق وسطیٰ میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ آسٹریلیا، ملائشیا، انڈونیشیا، نیوزی لینڈ میں بھی آج مسلمان عید الاضحٰی منا رہے ہیں۔ برطانیہ میں ہر سال کی طرح رواں سال بھی دو عیدیں منائی جا رہی ہیں، لندن میں موجود وزیراعظم نواز شریف سمیت بہت سے پاکستانی آج عید منا رہے ہیں جبکہ وہاں موجود دیگر مسلم کمیونٹی پاکستان کے ساتھ کل عید منائے گی.