قومی کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے کیلئے ہرارے روانہ ہو گئی

جمعرات 24 ستمبر 2015 11:10

قومی کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے کیلئے ہرارے روانہ ہو گئی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24ستمبر ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے کیلئے ہرارے روانہ ہو گئی ، ٹیم کے کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے بس کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں سے نجی ایئرلائن کی پرواز سے زمبابوے کیلئے روانگی ہو گی ۔

(جاری ہے)

ٹیم کا یہ دورہ 12 روز جاری رہے گا اور اس دوران زمبابوے کے ساتھ دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی ۔ آل راونڈر شاہد آفریدی دو ٹی ٹونٹی میچز میں جبکہ اظہر علی تین ایک روزہ میچز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ سیریز کے تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب زمبابوے میں کھیلے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :