انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے نئے صدر کے چناؤ کیلئے ووٹنگ کل ہو گی

جمعرات 24 ستمبر 2015 12:00

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے نئے صدر کے چناؤ کیلئے ووٹنگ کل ہو گی

سنتیاگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر۔2015ء)انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) کے نئے صدر کے چناؤ کیلئے ووٹنگ کل جمعہ کو ہو گی۔ انیل کھنہ، ڈیوڈ ہیگرٹی، جان مرگٹس اور رینی سٹیم بیچ کے درمیان زبردست مقابلے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

آئی ٹی ایف کے موجودہ صدر فرانسیسکو رکی بٹی نے 16 برس بعد عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ٹی ایف کا تین روزہ اجلاس سنتیاگو، چلی میں جاری ہے، اجلاس کے آخری روز فیڈریشن کے نئے صدر کیلئے ووٹنگ ہو گی اور اسی روز نئے آفس عہدیداران کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔ نئے عہدیداران کا انتخاب 2019ء تک کیا جائے گا۔