منی حادثہ ، تمام قومی کرکٹرز مکمل طور پر محفوظ ہیں :پاکستانی سفارتخانہ

جمعرات 24 ستمبر 2015 15:23

منی حادثہ ، تمام قومی کرکٹرز مکمل طور پر محفوظ ہیں :پاکستانی سفارتخانہ
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24ستمبر ۔

(جاری ہے)

2015ء ) سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ حج کے لیے گئے قومی ٹیم کے کرکٹر مکمل طور پر محفوظ ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ریاض میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ منی میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے میں کسی پاکستانی کرکٹر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے اور وہ سب محفوظ ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے مزدلفہ جاتے ہوئے رمی بخیرو عافیت مکمل کر لی تھی، وہ حادثے سے متعلق زیادہ کچھ نہیں جانتے ہیں تاہم وہ ا وران کے ساتھی کرکٹرز بالکل محفوظ ہیں ۔

یاد رہے کہ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی ، نائب کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد ، مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق اور آف سپنر سعید اجمل رواں سال حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں ۔واضح رہے کہ منی میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران مچنے والی بھگدڑ میں اب تک 453حاجی شہید اور719سے زائد زخمی ہوچکے ہیں ۔