عیدالاضحی پر آلائشیں ٹھکانے لگانے کا مئوثر پلان تشکیل دیا جائے، سکندرشاہ

جمعرات 24 ستمبر 2015 16:53

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر۔2015ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر آلائشیں ٹھکانے لگانے کا مئوثر پلان تشکیل دیا جائے میرواہ روڑ ، کھتری پاڑہ ، کمہار پاڑہ ، فیاض کالونی ، جناح ٹاؤن ، پاک کالونی ، راجپوت کالونی ، بھٹائی کالونی اور اس کے ملحقہ علاقہ مکین راما پیر کے میلے کی وجہ سے عیدالالضحیٰ پر ذہنی اذیت کا شکار ہیں انتظامیہ کی ناقص پالیسی نے مسلمانوں کے مذہبی تہوار کو بے رنگ کردیا ہے بلدیہ ٹنڈوالہیار نے میلے والوں سے لاکھوں روپے ٹیکس وصول کیا ہے اگر علاقوں سے آلائشیں نہ اٹھائی گئی تو عید کے دن احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے راماپیر مندر کے ارد گرد سو فیصد مسلم آبادی ہے اس کے باجود ہر سال میلے میں لاکھوں ہندو جمع ہو کر آزادی کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں کبھی بھی مسلمانوں نے ان کے میلے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی اس بار انتظامیہ کو چاہیئے تھا کہ مسلمانوں کے مذہبی تہوار پر مسلمانوں کے جذبات کا بھی خیال رکھا جائے لیکن ایسا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے علاقہ مکین عید کے تینوں دن بہت پریشان رہیں گے علاقہ مکینوں کو پریشانی سے بچانے کے لئے بلدیہ کا عملہ خصوصی گاڑیوں کا انتظام کرے