سانحہ منی میں کراچی سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین کے شہید ہوجانے کی تصدیق ہوگئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 ستمبر 2015 22:22

سانحہ منی میں کراچی سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین کے شہید ہوجانے کی تصدیق ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24ستمبر 2015 ء) سانحہ منی میں کراچی سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین کے شہید ہوجانے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آخری اطلاعات موصول ہونے تک منی میں رمی جمرات کے دوران بھگدڑ مچنے کے افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے حاجیوں کی تعداد 717 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمی حاجیوں کی تعداد 863 تک بتائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

سانحے میں 7 پاکستانیوں کے شہید ہوجانے کی غیر مصدقہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں تاہم اب تک 4 پاکستانی حجاج کے شہید ہوجانے کی تصدیق ہوپائی ہے۔اس حوالے سے کراچی سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین کے شہید ہوجانے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ شہید ہوجانے والی خواتین کے نام حفصہ اور مسز نسرین بتائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :