احمد شہزاد کو اب ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، وسیم اکرم

پیر 28 ستمبر 2015 11:59

احمد شہزاد کو اب ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، وسیم اکرم

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28ستمبر ۔2015ء ) سوئنگ کے کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ورلڈکپ میں بڑی ٹیموں سےمقابلےہیں، کھلاڑیوں کوسنبھلنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وکٹ کو الزام نہیں دیا جا سکتا ، ٹیم اعتماد سےکھیلے ، مختار احمد میں ٹیلنٹ ہے لیکن انھیں کچھ وقت دینا ہوگا ، شاہد آفریدی تمام کھلاڑیوں کو جانتے ہیں اور وہ اچھی سوچ کے ساتھ کھیل رہے ہیں ۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ سرفرازاحمد بہت اچھاکھلاڑی ہے ، وہ ان کی پلیئنگ الیون میں تو آتا ہے ، متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کو ٹف ٹائم دے گی ۔