پی ٹی ایف ٹینس ڈویلپمنٹ سیریز جونیئر رینکنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ منعقد ہو گی

پیر 28 ستمبر 2015 13:12

پی ٹی ایف ٹینس ڈویلپمنٹ سیریز جونیئر رینکنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ منعقد ..

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن (آئی ٹی اے) آئندہ ماہ چھٹی پی ٹی ایف ٹینس ڈویلپمنٹ سیریز جونیئر رینکنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کرے گی، ایونٹ یکم سے پانچ اکتوبر تک سید دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

آئی ٹی اے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پانچ روزہ چیمپئن شپ میں شریک جونیئر مرد و خواتین کھلاڑیوں کے درمیان بوائز انڈر 18، انڈر 16، انڈر 14، انڈر 12 جبکہ گرلز انڈر 18 کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے۔ ایونٹ میں شرکت کے خواہشمند تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی انٹریز کل منگل تک آرگنائزنگ سیکرٹری خلیل چغتائی کے پاس جمع کرا دیں۔