6 سال بعد بھائی کے قتل کا بدلہ ، ابوظہبی میں پاکستانی شہری نے ہم وطن کو قتل کردیا

پیر 28 ستمبر 2015 13:27

6 سال بعد بھائی کے قتل کا بدلہ ، ابوظہبی میں پاکستانی شہری نے ہم وطن ..

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء) پاکستانی ٹرک ڈرائیور نے زمین کے تنازع پر بھائی کے مبینہ قاتل اور ہم وطن سرمایہ دارکو موت کے گھاٹ اتاردیا ، ملزم نے معاملے کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی لیکن بالآخر پکڑاگیا۔عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی پولیس کے کریمنیل انوسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ بریگیڈیئرڈاکٹرراشد محمد بورشد نے بتایاکہ رواں ماہ کے شروع میں آپریشن روم کو بنی یاس کے علاقے میں ایک گاڑی کے جلنے سے متعلق رپورٹ موصول ہوئی۔

فائرفائٹرز ٹیمیں ، ایمبولینسیں اور پولیس کی ٹیمیں فوری طورپر موقع پر پہنچیں اور دیکھاکہ گاڑی کے قریب ایک شخص کو بھی آگ لگی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈگی کے علاوہ گاڑی مکمل طورپر جل چکی تھی اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ گڑبڑ ہے لیکن بعد میں فرانزک رپورٹس نے ابتدائی شکوک وشبہات کی تصدیق کردی اور ابوظہبی پولیس کے ایک افسر کو شک ہواکہ یہ واقعہ حادثہ نہیں بلکہ جان بوجھ کرکیاگیا کیونکہ کسی نے تمام شواہد مٹانے کی کوشش کی اوربعد ملزم غائب ہوگیا۔

(جاری ہے)

لیفٹیننٹ کرنل الکابی کے مطابق38سالہ ایم کے کو پولیس کے سامنے پیش کیاگیاتوپاکستان میں اپنے بھائی کے قتل کے بدلے میں اس نے 67سالہ ہم وطن کے قتل کااعتراف کرلیا۔ملزم نے بتایاکہ مقتول اس کے گاؤں اور قبیلے کا تھااوریہ کہ چاہتے ہوئے اس کیساتھ وقت بتایاتاکہ اسے قتل کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھاسکے ، ملزم نے سڑک کے ایک طرف گاڑی کی فرنٹ گرل ٹھیک کرنے کی کوشش کے دوران مقتول پر گاڑی چڑھانے کا اعتراف کیا اوریہ بھی بتایاکہ گاڑی اور مقتول پر تیل چھڑکنے سے قبل اسے گاڑی کے نیچے روندا اور لائٹر کے ذریعے آگ لگانے کے بعد فرار ہوگیا۔