زمبابوے کیخلاف سیریزپاکستانی ٹیم کیلئے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا بہترین موقع ہے ‘عامر سہیل

پیر 28 ستمبر 2015 13:31

زمبابوے کیخلاف سیریزپاکستانی ٹیم کیلئے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا بہترین ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹرعامر سہیل نے کہا ہے کہ زمبابوے کیخلاف سیریزپاکستانی ٹیم کے لئے تیاریوں کا بہترین موقع ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عامر سہیل نے کہا کہ ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی کافی تعداد میں ہیں اور ہرارے کی پچ چونکہ بیٹنگ پچ ہے اس لئے شاہد آفریدی کی جانب سے خواہش کیا گیا 170رنز کا ہدف زیادہ بھی ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن اچھی ہے ،زمبابوے کی باؤلنگ اتنی مضبوط نہیں، بڑے سکور کی توقع ہے۔ عامر سہیل نے کہاکہ ہرارے میں ہونے والی آخری سیریز میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ اچھی رہی ، یہ بیٹنگ پچ ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیت کو آزمایا جانا چاہیے اس سے باصلاحیت کرکٹر سامنے آئینگے۔