اداکارہ ثناء نے عید الضحیٰ پر 8شوز میں شرکت کر کے ریکارڈ قائم کر دیا

پیر 28 ستمبر 2015 13:39

اداکارہ ثناء نے عید الضحیٰ پر 8شوز میں شرکت کر کے ریکارڈ قائم کر دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء) اداکارہ ثناء نے عید الضحیٰ پر 8شوز میں شرکت کر کے ریکارڈ قائم کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق عید الضحیٰ کے موقع پر پی ٹی وی سمیت نجی ٹی وی چینلز سے خصوصی ٹرانسمیشن کے دوران مختلف شوز پیش کیے گئے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ ثناء نے سات شوز میں بطور مہمان اور ایک میں بطور میزبانی کر کے عید الضحیٰ پر سب سے زیادہ شوز میں شرکت کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا جبکہ اداکارہ نور اور زیبا شہناز 6، 6شوز میں شرکت کر کے دوسرے نمبر پر رہیں ۔ اداکارہ نور نے 6شوز میں سے 3شوز کی میزبانی بھی کی جن میں ایک شو میں ان کے ہمراہ ولی حامد خان نے بھی پہلی مرتبہ میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے ۔