مکہ مکرمہ : سانحہ منی کے علاوہ ایک اور حادثہ، میاں بیوی سمیت 3 بچے شہید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 ستمبر 2015 13:57

مکہ مکرمہ : سانحہ منی کے علاوہ ایک اور حادثہ، میاں بیوی سمیت 3 بچے شہید

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 ستمبر 2015 ء): سعودی عرب میں سانحہ منٰی میں تو پاکستانیوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہی لیکن اوکاڑہ کے رہائشی ایک خاندان نے سانحہ منٰی سے بچ جانے والے اپنے خاندان کو بھی کھو دیا جن کی موت کا سبب ٹریفک حادثہ تھا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ علی پورا اوکاڑہ کا رہائشی محمد حنیف اپنی اہلیہ خالدہ بیگم اور بیٹوں عرفان، احتشام اور بیٹی ارم کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب میں موجود تھے ، گذشتہ روز کار کے ذریعے اپنے کیمپ واپسی کے دوران عائر کے قریب ان کی گاڑی ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں محمد حنیف اور اس کی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تینوں بچوں کو طبی امداد کے لیے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے.

حادثہ کی اطلاع جب شہدا کے گھر پہنچی تو گھر میں قیامت برپا ہو گئی.