بالی ووڈ گلوکارہ لتا منگیشکر نے زندگی کی 86بہاریں دیکھ لیں

پیر 28 ستمبر 2015 14:00

بالی ووڈ گلوکارہ لتا منگیشکر نے زندگی کی 86بہاریں دیکھ لیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء) شہرہ آفاق گلوکارہ لتا منگیشکر کی 86 برس کی ہو گئیں ۔ لتا منگیشکر کئی ہزار گانے گا چکی ہیں ۔ مندروں میں بجتی گھنٹیوں سا سحر لئے لتا کی آواز نے کئی نسلوں کو اپنی آواز سے متاثر کیا ۔

(جاری ہے)

گانوں میں شعروں کی ادائیگی اور ٹھہراوٴ میں بھی لتا جی کو کمال حاصل ہے ۔ لتا کی آواز کی کھنک آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہے ۔ لتا منگیشکر نے سنجیدہ گانے بھی خوب مہارت سے گائے ۔ لتا منگیشکر نے جو گایا امر کر دیا ۔ گلوکار اور اداکار دِینا ناتھ منگیشکر کی بیٹی لتا نے سروں کی دنیا میں وہ مقبولیت حاصل کی جو بہت کم لوگوں کے حصے میں آئی ۔