الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کے حلقہ ،122،154 اور 144میں ضمنی انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرانے کا حکم

پیر 28 ستمبر 2015 14:28

الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کے حلقہ ،122،154 اور 144میں ضمنی انتخابات فوج ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے این اے 122لاہوراین اے154 لودھراں اور این اے 144اوکاڑہ میں ضمنی انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کروانے کا حکم دیدیا۔پیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ این اے 122لاہور 154 لودھراں اور این اے 144اوکاڑہ میں ضمنی انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کروائے جائیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو خطوط لکھ دیئے ہیں۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صوبائی الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کروانے کا مطالبہ کیا۔ صوبائی الیکشن کمیشن اور ڈی آر اوز کے مطالبے پر متعلقہ وزارتوں کو خطوط لکھے گئے۔ الیکشن کمیشن نے یہ بھی بتایا کہ پی پی 16اٹک اور پی پی 147لاہور کے ضمنی انتخابات میں فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کروائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ تمام تر ضروری انتظامات جلد از جلد مکمل کئے جائیں۔