بنڈس لیگا ، بائرن میونخ نے مینز کو 0-3 سے ہرا دیا

پیر 28 ستمبر 2015 15:06

بنڈس لیگا ، بائرن میونخ نے مینز کو 0-3 سے ہرا دیا

فرینکفرٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28ستمبر ۔2015ء ) جرمن بنڈس لیگا میں دفاعی چیمپئن بائرن میونخ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ بورشیا ڈورٹمنڈ اور ہین اوور کے میچز ہار جیت کے بغیر اختتام کو پہنچے ۔ دفاعی چیمپئن بائرن میونخ نے مینز کو 0 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر لیگ میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کی جانب سے سٹرائیکر رابرٹ لیون ڈوسکی نے 2 گول کرکے لیگ میں مجموعی طور پر 100 گول کرنے کا کارنامہ انجام دیا ۔ بورشیا ڈورٹمنڈ اور ڈارٹمنڈ کا میچ 2-2 گول سے برابر رہا ۔ ایبا می ینگ نے دوگول کرکے میزبان ٹیم کو برتری دلائی تاہم میچ کے اختتامی لمحات میں ڈورٹمنڈ نے گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا ۔ بنڈس لیگا میں وولفس برگ اور ہین اوور کا میچ بھی 1-1 گول سے برابر رہا ۔