آسٹریلین پیسر پیٹ کمنز کا کیریئر شدید خطرات سے دوچار ہوگیا
پیر 28 ستمبر 2015 16:52
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28ستمبر ۔2015ء ) آسٹریلین فاسٹ بولر پیٹ کمنز کے انٹرنیشنل کیریئر کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔ وہ کمر میں تازہ اسٹریس فریکچر کے سبب دورئہ بنگلہ دیش سے باہر ہوگئے ہیں ۔ 2011ء میں صرف 18 برس کی عمر جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے پیٹ کمنز اب تک دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل پائے ہیں۔ انہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ میں مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا تھا لیکن بدقسمتی سے ڈیبیو کے بعد سے وہ مسلسل انجریز کا شکار رہے جس کی وجہ سے وہ ابھی تک دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل پائے ۔
22 سالہ کمنز نے اب تک صرف آٹھ ہی فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں ۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے فزیو تھراپسٹ ڈیوڈ بیکلے کا کہنا ہے کہ انہوں نے حالیہ دورئہ انگلینڈ میں کمر کے نچلے حصے میں درد کی شکایت کی تھی ، ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے۔(جاری ہے)
ایم آر آئی اسکین سے اسٹریس فریکچر کا پتہ چلا۔ اب وہ ایک بار پھر بحالی کے عمل سے گذریں گے جو طویل ہوسکتا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ آل رائونڈر جیمز فاکنر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ البتہ تازہ انجری کے باوجود کمنز پرامیدہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہوکر ٹیم میں واپس آئیں گے اور پوری رفتار کے ساتھ حریف بیٹسمینوں کی وکٹیں اڑائیں گے ۔ کہتے ہیں کہ میں انجری کی طرف سے زیادہ فکر مند نہیں، جب بھی میں 150 کلومیٹر کی رفتار سے بولنگ کرتا ہوں کہ ایسا ہوجاتا ہے، لیکن یہ سب کھیل کا حصہ ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.