18ذوالحجہ حضرت عثمان غنی کے یوم شہادت پرعید یاجشن منانا بدترین فرقہ واریت ہے۔ ذیشان قائم خانی

پیر 28 ستمبر 2015 17:01

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء) اہلسنت والجماعت ضلع ٹنڈوالہیار کے قانونی مشیر حاجی ذیشان قائم خانی نے کہا ہے کہ 18ذوالحجہ خلیفہ سوم حضرت عثمان غنی کا یوم شہادت ہے اس دن عید یا جشن منانا بدترین فرقہ واریت اور پاکستان دشمنی ہے حکومت ایسی شرانگیزیوں کا نوٹس لے فرقہ واریت ختم کرنے کا وفاقی وزیرداخلہ کا عزم خوش آیند ہے فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے حکومت کے ہر مثبت عمل کی غیر مشروطحمایت کریں گے حضرت عثمان غنی نے سخاوت کی روشن مثالیں قائم کیں قیامت تک حضرت عثمان غنی کا نام تابندہ رہے گا ملک دشمن عناصر توہین صحابہ کر کے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں پاکستان میں قیام امن کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے حکومت بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرے فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے سنجیدہ اور عملی اقدامات وقت کی اہم ترین ضرورت ہے صحابہ کرام کی عزت و ناموس کے تحفظ کی بات سیاست نہیں ایمان ہے توہین صحابہ رک جائے تو پاکستان سے فرقہ واریت ختم ہوجائے گی