Live Updates

عمران خان نے اپنی اہلیہ ریحام خان کو 10لاکھ روپے کا بیگ خریدنے کے مطالبے پر طلاق دینے کی دھمکی دیدی

عمران اورریحام کے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کے کلپ کی سوشل میڈیا پر مقبولیت

پیر 28 ستمبر 2015 17:13

عمران خان نے اپنی اہلیہ ریحام خان کو 10لاکھ روپے کا بیگ خریدنے کے مطالبے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے اپنی اہلیہ ریحام خان کو 10لاکھ روپے مالیت کا بیگ خریدنے کی ڈیمانڈ کرنے کی صورت میں طلاق دینے کی دھمکی دے دی، ان کا عیدالاضحی کے موقع پر نجی ٹی وی چینل کو دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو بنی گالہ میں دیئے گئے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہو گیا ہے، اس انٹرویو کے موقع پر عمران خان کے ہمراہ ریحام خان بھی موجود تھیں۔

ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی خوبصورت خاتون ہو لیکن حد سے زیادہ اخراجات کرنا مجھے پسند نہیں،خواتین اپنے لئے تو لاکھوں روپے کی خریداری کر لیتی ہیں لیکن وہ یہ نہیں دیکھتیں کہ غریبوں کے بچوں کا کیا حال ہے، اگر ریحام خان بھی دس لاکھ روپے کا ہینڈ بیگ خریدنے کی فرمائش کرے گی تو میں ہرگز خریدنے کی اجازت نہیں دوں گا اور اسے طلاق دے دوں گا کیونکہ سوشل ورک کرنا خواتین کیلئے بہت ضروری ہے تا کہ غریبوں کی مدد کی جا سکے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات