ممبئی : مسلمانوں‌کو نماز عید کے لیے مندر میں جگہ دے کر ہندووں نے مثال قائم کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 ستمبر 2015 17:51

ممبئی : مسلمانوں‌کو نماز عید کے لیے مندر میں جگہ دے کر ہندووں نے مثال ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 ستمبر 2015 ء) : بھارت کے شہر ممبئی میں عید نماز کے لیے جگہ کم پڑنے پر ہندوؤں نے مسلمانوں کو نماز عید کی ادائیگی کے لیے اپنے مندر میں جگہ دے کر ایک اعلیٰ مثال قائم کر دی. تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی ایک تصویر میں دیکھا گیا کہ مسلمان ایک ہندوؤں کے مندر میں عید الاضحٰی کی نماز کی ادائیگی کر رہے ہیں جس نے ہندو مسلم تنازعات کو پیچھے چھوڑ کر ایک مثال قائم کی ہے.

(جاری ہے)

بھارتی رپورٹ کے مطابق عید الاضحٰٰی کے موقع پر مدرسہ رحمتیہ تعلیم القرآن کی اندرونی اور بیرونی جگہ نمازیوں سے بھری ہوئی تھی جس کے بعد پاس ہی واقع ہندوؤں کے گنپتی مندر میں موجود ہندوؤں نےمسلمانوں کو اپنے مندر میں نماز کی ادائیگی کی اجازت دے دی. جس کے بعد قریباً 1300 مسلمانوں نے مندر کے اندر نمازٍ عید ادا کی. سیوا سنگ کے ایک ممبر کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو نماز کے لیے جگہ کی فراہمی پیلی مرتبہ نہیں کی گئی، دوران رمضان بھی ایسا ہی کیا جاتا رہا ہے.

متعلقہ عنوان :