غوث علی شا ہ نے اپنے محسن نواز شریف کے ساتھ غداری کی تو وہ عوام کے ساتھ کیا وفا کرینگے،نواب خان وسان

پیر 28 ستمبر 2015 19:49

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان نے کہا ہے کہ غوث علی شا ہ نے اپنے محسن نواز شریف کے ساتھ غداری کی تو وہ عوام کے ساتھ کیا وفا کرینگے اب وہ پارٹیاں بدلتے پھر رہے ہیں عمران خان نیازی پیٹ کے ہلکے اور کان کے کچے ہیں وہ اچھے سیاست دان نہیں بلکہ اچھے کھلاڑی تھے آصف علی زرداری ملک کے بہترین سیاستدان اور ملک کی بہترین شخصیت ہیں وہ نواز شریف کی طرح بھگوڑے نہیں جو عوام کو مشکل حالات میں چھوڑ کر سعودی عرب بھاگ گئے تھے مگر آصف علی زرداری نے 9 سال جیل کاٹی اور محترمہ نے وطن واپس آکر شہادت پائی آصف علی زرداری دبئی میں بیٹھ کر بھی ہماری رہنمائی کر رہے ہیں اور بہت جلد وہ عوام کے درمیان ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ ڈیجی کے قریب گاؤں جامڑو میں غلام قادر جامڑو کی جانب سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان ہوں نے کہا کہ جمہوریت کی خاطر پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور ہم پر ہی دہشتگردی کے الزامات لگ رہے ہیں پی پی پی محب وطن جماعت ہیں کم نے کبھی بھی جھوٹ کی سیاست نہیں کی بلکہ سچ اور شرافت کی سیاست کر رہے ہیں سندھ میں نواز لیگ اور فنکشنل لیگ کا وجود ہی نہیں ہے پی پی پی سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کریگی اس موقع پر سردار نظیر احمد جامڑو ، انجم علی جامڑو، فدا حسین جامڑو ، عبداللہ جامڑو و دیگر نے خطاب کیا ۔