منیٰ بھگدڑ میں بیوی کو زندہ بچانے والا پاکستانی ہیرو ٹیچر

منگل 29 ستمبر 2015 11:32

منیٰ بھگدڑ میں بیوی کو زندہ بچانے والا پاکستانی ہیرو ٹیچر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر2015ء)جانباز پاکستانی ٹیچر نے منیٰ بھگدڑ کے دوران وہیل چیئر پر بیٹھی اپنی بیوی کو کمال بہادری سے بچا لیا۔ 48 سالہ پاکستانی ٹیچر عالمزیب نے بتایا کہ قاتل بھگدڑ کے دوران میں موت کے منہ میں جا کر واپس آیا ، عالم نے بتایا کہ بھگدڑ شروع ہوئی تو میں نے سب سے پہلے اپنی ویل چیئر پر بیٹھی بیوی کو رش سے باہر نکالنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

عالمزیب نے بتایا کہ اس نے بیوی کی ویل چیئر کو مضبوطی سے پکڑ لیا اور پھر اسے باہر دھکیلنے میں کامیاب ہوگیا لیکن اس دوران میں لوگوں کے ہجوم میں بری طرح پھنس گیا تھا اللہ نے بال بال جان بچائی ہے۔ عالمزیب نے بتایا کہ منیٰ میں بھگدڑ ایرانی اور افریقی گروپ میں ٹکرائو کے بعد شروع ہوئی تھی ، عالمزیب نے بتایا کہ گرنے کی وجہ سے میری بازو بری طرح متاثر ہوئی۔ عالمزیب نے بتایا کہ مجھے اپنی بیوی کی فکر تھی میں نے کافی کوشش کے بعد اسے رش سے نکال دیا تھا لیکن فکر مند تھا کہ اتنے ہجوم میں شاید اس کا بچنا ناممکن ہوگا لیکن خوش قسمتی سے وہ بالکل ٹھیک تھی۔ پشاور سے تعلق رکھنے والا یہ جوڑا واقعہ خوش قسمت ہے جوکہ اتنی خوفناک بھگدڑ سے محفوظ نکلنے میں کامیاب ہوا۔