آئی سی سی نے سری لنکن آف سپنر تھارندا کوشال کا باؤلنگ ایکشن کلیئر کردیا ،دوسرا گیند پر پابندی عائد

منگل 29 ستمبر 2015 13:31

آئی سی سی نے سری لنکن آف سپنر تھارندا کوشال کا باؤلنگ ایکشن کلیئر کردیا ..

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29ستمبر ۔2015ء ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے سری لنکن آف تھارندا کوشال کو انٹر نیشنل کرکٹ میں آف سپن باؤلنگ کرنے کی اجازت دے دی ہے تاہم ان کے دوسرا گیند پر پابندی لگا دی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 22سالہ کوشال کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ چنائی کی سری راما چندرا یونیورسٹی میں لیاگیا جس کے نتائج کے مطابق ان کی آف سپن گیندوں کے دوران کہنی کا خم 15ڈگری کے اندر رہا تاہم ان کے مخصوص گیند ’’دوسرا ‘‘ کے دوران ان کی کہنی کا خم 15ڈگری سے زیاد ہ رہا جس کے بعد آئی سی سی کوشال کو انٹرنیشنل کرکٹ میں آف سپن گیندیں کرنے کی اجازت دے دی ہے تاہم دوسرا گیند کرنے سے روک دیا ہے ۔

یاد رہے کہ تھارندا کوشال کا باؤلنگ ایکشن بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران رپورٹ ہوا تھا ۔