گوجرانوالہ : دودھ فروش کے جنرل کونسلر کے کاغذات نامزدگی مسترد، امیدوار سنتے ہی بے ہوش ہو گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 ستمبر 2015 14:47

گوجرانوالہ :  دودھ فروش کے جنرل کونسلر  کے کاغذات نامزدگی مسترد، امیدوار ..

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 ستمبر 2015 ء): گوجرانوالہ کے رہائشی ایک دودھ فروش نے جنرل کونسلر کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے تھے جنہیں ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کر دیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امیدوار کے کاغذات نامزدگی دودھ سرکاری نرخوں پر نہ بیچنے کے سبب مسترد کیے گئے، آر او عتیق الرحمان نے بتایا کہ کاغذات کی سکروٹنی کے دوران امیدوار پیش ہوا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ امیدوار سرکاری نرخوں سے زیادہ قیمت میں دودھ فروخت کرتا ہے، لہٰذا اسی بنیاد پر امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئے گئے. جس کا سنتے ہی امیدوار چکر کھا کر گر پڑا اور بے ہوش ہو گیا.