کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائی جائیں :سرتاج عزیز

بدھ 30 ستمبر 2015 12:00

کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائی جائیں :سرتاج عزیز

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پرامن حل چاہتا ہے ، کنٹرول لائن پر سیزفائر کی خلاف ورزیوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں او آئی سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف اقوام متحدہ کی قراردادوں پر مشتمل ہے جو تاحال نافذ العمل نہیں ہوسکیں۔

اقوام متحدہ کی طرف سے کشمیری عوام سے کئے گئے استصواب رائے کے وعدے کے برعکس بھارت کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو مسلسل بدترین ریاستی دہشت گردی سے دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔دو دہائیوں کے دوران نوے ہزار سے زائد معصوم کشمیری بھارتی درندگی کا شکار ہوکر ہلاک ہوچکے ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے کے جرم پر کشمیری عوام پر غداری کے مقدمات بنا دیئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :