ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ ، پاکستان کی طرف سے پہلی مرتبہ تین خواتین شریک ہونگی

بدھ 30 ستمبر 2015 15:20

ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ ، پاکستان کی طرف سے پہلی مرتبہ تین خواتین ..

مسقط (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30ستمبر ۔2015ء ) مسقط میں ہونے والی ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی جانب سے 3 خواتین ٹوئنکل سہیل، سونیا اور شازیہ کنول بٹ شرکت کریں گی ۔ ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد یکم سے 6 اکتوبر تک مسقط میں ہو گا ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے پہلی مرتبہ 3 خواتین لفٹرز پر مشتمل ٹیم ایونٹ میں شرکت کرے گی ۔ ٹوئنکل سہیل، سونیا اور شازیہ کنول بٹ کو اس عالمی ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ، قومی پاور لفٹنگ سکواڈ میں شامل ٹوئینکل سہیل نیشنل کبڈی ٹیم میں بھی ملک کی نمائندگی کر چکی ہیں ۔