امید ہے تماشا شائقین کی توقعات پر پورا اترے گی ، دیپیکابڈکون

بدھ 30 ستمبر 2015 15:55

امید ہے تماشا شائقین کی توقعات پر پورا اترے گی ، دیپیکابڈکون

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا بڈکون نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی فلم تماشا کی ٹیم شائقین کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب ہو گی ۔

(جاری ہے)

ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی اس فلم سے عوام کو بہت سی توقعات وابستہ ہیں اور مجھے امید ہے کہ ہم ان تمام توقعات پر پورا اتریں گے انہوں نے کہا کہ فلم تماشا ان کے لئے یہ جوانی ہے دیوانی سے کافی منفرد ثابت ہوئی ہے میرے لئے یہ ڈریم ٹیم ہے انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اتیانمر کے ساتھ کام کی خواہاں تھی اور رنبیر کے ساتھ کام میں بھی دلسپی لے رہی تھی اور وہ اس فلم کی صورت میں پوری ہو گئی ۔ فلم تماشا 27 نومبر کو ریلیز ہو گی ۔