کپتان کی کے پی کے میں اقتدار کی آدھی مدت گزر گئی، کسی تحصیل میں کھیلوں کا میدان نہ بن سکا

جمعرات 1 اکتوبر 2015 11:47

کپتان کی کے پی کے میں اقتدار کی آدھی مدت گزر گئی، کسی تحصیل میں کھیلوں ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء)تحریک انصاف کے چےئر مین اور قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے 25 جنوری 2014ء کو 6 ماہ کے اندر اندر خیبر پختونخوا کی ہر تحصیل میں کھیلوں کے میدان بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس دعوے کے بعد 6 مہینے کا وقت تین مرتبہ گزر چکا ہے لیکن اب تک یہ وعدہ پورا نہیں کیا جا سکا۔

(جاری ہے)

دار الحکومت پشاور میں نئے گراوٴنڈز تو درکنار، پہلے سے موجودکھیلوں کے میدان بھی بدحالی کا شکار ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی جانب سے صوبے کی 72 تحصیلوں میں کھیلوں کے میدان تعمیر کرنے کے لئے 17 ملین سے زائد کی رقم مختص کی گئی۔ پہلے فیز میں صرف 47 گراوٴنڈز پر کام تو شروع ہے تاہم سست روی سے جاری اس کام کی تکمیل اگلے سال جون سے پہلے ممکن نہیں۔ اس کے بعد باقی ماندہ تحصیلوں کا نمبر آئے گا۔