پی ایس ایل کیلئے 6غیر ملکی کوچز نے معاہدوں پر دستخط کر دئیے

جمعرات 1 اکتوبر 2015 11:49

پی ایس ایل کیلئے 6غیر ملکی کوچز نے معاہدوں پر دستخط کر دئیے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )میں شرکت کیلئے 6غیر ملکی کوچز نے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ بھارت سے واحد رابن سنگھ ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔ آئندہ برس 4فروری سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والا پاکستان سپر لیگ کا رنگا رنگ میلہ پاکستانی شائقین کرکٹ ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے کرکٹ لورز کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

دنیا کی بہترین ٹیموں کے کھلاڑی تو ایونٹ کا حصہ بنیں گے ہی اس کے ساتھ ساتھ 6غیر ملکی بہترین کرکٹ کوچز نے بھی سپر لیگ میں شرکت کے لیے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ معاہدہ کرنے والے کوچز میں جنوبی افریقہ کے مکی آرتھر، انگلینڈ کے کرس ایڈمز، اینڈی مولز، ویسٹ انڈیز کے گورڈن گرینیج، سری لنکا کے چمندا واس اور بھارت سے واحد رابن سنگھ شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیجنڈ کرکٹرز رمیز راجہ اور وسیم اکرم کو پی ایس ایل کا سفیر مقرر کر رکھا ہے۔ ایونٹ میں شرکت کے لئے کئی ممالک کے مایہ ناز کرکٹرز نے بھی معاہدہ کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :