لاہور : نکاح پر نکاح کیس ، اداکارہ میرا کینٹ کچہری میں پیش

مقدمہ بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے، اداکارہ میرا کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 1 اکتوبر 2015 12:50

لاہور : نکاح پر نکاح کیس ، اداکارہ میرا کینٹ کچہری میں پیش

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم اکتوبر 2015 ء) : نکاح پر نکاح کیس کی سماعت کے لئے اداکارہ میرا کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش ہوئیں . عدالت نےکیپٹین نوید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے.

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ مجھ پر درج کیا گیا مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے. تاہم عدالت مجھے جب بھی طلب کرے گی میں حاضر ہو جاؤں گی. اداکارہ میرا کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ درخواست گزارعدالت میں پیش بھی نہیں ہوتا لہٰذا کیس خارج کیا جائے . جس پر عدالت نے درخواست گزار عتیق الرحمان اور گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی.

متعلقہ عنوان :