دیر، سیپاگئی مسجد پر حملے میں ملوث مطلوب دہشت گرد فخرالدین گرفتار

جمعرات 1 اکتوبر 2015 13:12

دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء) محکمہ انسداد دہشت گردی فور س مالاکنڈ ڈویژن نے دیر کے نواحی گاؤں میں کارروائی کرتے ہوئے سیپاگئی مسجد پر 2009میں ہونے والے حملے میں ملوث مطلوب دہشت گرد فخرالدین کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز محکمہ انسداد دہشت گردی فورس خفیہ معلومات پر ایک گھر میں چھاپہ مار کر انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کار لیا ہے ،چھاپہ کے دوران گرفتار ہونے والے دہشت گرد کی شناخت فخرالدین کے نام سے ہوئی ہے ،سکیورٹی فورسز نے ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں تفتیش کا عمل جاری ہے رپورٹ کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور 2009میں سیپاگئی مسجد میں ہونے والے حملے سمیت دیگر سنگین نوعیت کی واردتوں میں بھی ملوث تھا ،ملزم فخر الدین خیبر پختونخوا پولیس کو صوبے میں تخریب کاری اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے پر بھی مطلوب تھا ،واضح رہے کے 2009میں دیر کے علاقے میں سیپاگئی مسجد میں خودکش حملہ کیا گیا تھا جسکے نتیجے میں 30نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے ۔