آئی سی سی نے پہلی مرتبہ ویمن کرکٹ رینکنگ جا ری کر دی ،پاکستان کا 7واں نمبر

جمعرات 1 اکتوبر 2015 14:46

آئی سی سی نے پہلی مرتبہ ویمن کرکٹ رینکنگ جا ری کر دی ،پاکستان کا 7واں ..

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم اکتوبر۔2015ء ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ ویمن کرکٹ کی رینکنگ جا ری کر دی ہے ،پاکستانی ویمن ٹیم 7ویں نمبر پر براجمان ہے ۔ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ون ڈے اور ٹی ٹونٹی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم 134پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجو د ہے ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ 124پوائنٹس لے کر دوسرے ، نیوزی لینڈ 109پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے ، بھارت105پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ، ویسٹ انڈیز 99پوائنٹس کے ساتھ چھٹے ، جنوبی افریقہ 92پوائنٹس لے کر چھٹے، پاکستان 81پوائنٹس لے کر 7ویں ،سر ی لنکا 74پوائنٹس کے ساتھ 8ویں ،بنگلہ دیش 57پوائنٹس کے ساتھ 9ویں اور آئر لینڈ 26پوائنٹس لے کر 10ویں نمبر پر براجمان ہے۔

مذکورہ ویمن رینکنگ ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ کے نتائج کے بل بوتے پر مرتب کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :