جان شیر خا ن پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدرکے مشیر مقرر

جمعرات 1 اکتوبر 2015 15:04

جان شیر خا ن پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدرکے مشیر مقرر

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخباریکم اکتوبر۔2015ء ) پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے لیجنڈری کھلاڑی جان شیر خا ن کو اپنا مشیر مقرر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سکواش لیچنڈ جان شیر خان نے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات کی ، ملاقات میں ایئر چیف سہیل امان نے جان شیر خان کو سکواش فیڈریشن میں خوش آمدید کہا اور امید ظاہرکی کہ ان کے آنے سے پاکستان کو سکواش میں اپنا درخشاں ماضی واپس لانے میں مدد ملے گی ۔ اس موقع پر جان شیر کا کہنا تھا کہ ان کے لیے فیڈریشن میں کام کر نا اعزاز کی بات ہے ،وہ 2سے 3کھلاڑیوں کو ٹریننگ بھی مہیا کریں گے ۔