یوئیفا چیمپیئنزفٹبال لیگ : ریال میڈرڈ نے مالموکوہرادیا

جمعرات 1 اکتوبر 2015 15:06

یوئیفا چیمپیئنزفٹبال لیگ : ریال میڈرڈ نے مالموکوہرادیا

مالمو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء) یوئیفا چیمپیئنزفٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ نے مالموکوشکست دیدی، پرتگیزاسٹرائیکرکرسٹیانورونالڈو نے کیرئیرمیں پانچ سوگول کا سنگ میل عبورکرلیا، مانچسٹریونائیٹڈ نے وولفزبرگ کوشکست دیدی،مالمومیں کھیلے گئے میچ میں اسپینش جائنٹس ریال میڈرڈ نے سوئیڈش کلب کودوصفرسے قابوکیا، ریال کے پرتگالی اسٹرائیکرکرسٹیانورونالڈو کا جادو سرچڑھ کربولا، رونالڈو نے انتیسویں منٹ میں گیند کوجال میں ڈال کراپنی ٹیم کوبرتری دلائی، یہ ان کے کیرئیرکا پانچ سوواں گول تھا،کھیل ختم ہونے سے چند منٹ قبل رونالڈو نے دوسرا گول اسکورکرکے ریال کے راول کا تین سوتئیس گول کا ریکارڈ برابرکردیا،ادھراولڈ ٹریفورڈ پرکھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں مانچسٹریونائیٹڈ نے ایک گول کے خسارے کے باوجود وولفزبرگ کودوایک سے شکست دی، وولفزبرگ کے ڈینئیل کیلی گیوری نے چوتھے ہی منٹ میں ٹیم کوبرتری دلادی،چونتیسویں منٹ میں یوآن ماتا نے پنالٹی پرگول کرکے مقابلہ برابرکردیا، میچ کا فیصلہ کن گول مانچسٹریونائیٹڈ کے کرس اسمالنگ نے تریپن ویں منٹ میں اسکورکیا۔