پہلا ون ڈے ، پاکستان کا زمبابوے کو جیت کے لیے 260 رنز کا ہدف

جمعرات 1 اکتوبر 2015 16:14

پہلا ون ڈے ، پاکستان کا زمبابوے کو جیت کے لیے 260 رنز کا ہدف

ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخباریکم اکتوبر۔2015ء ) پہلے ون ڈے میں پاکستان نےزمبابوے کو جیت کے لیے 260 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی اور احمد شہزاد نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن دونوں ہی اوپنرز زیادہ دیر اپنے قدم وکٹ پر جمانے میں کامیاب نہیں ہوسکے احمد شہزاد12اور اظہر علی 11 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے،محمد حفیط بھی 10رنز بنانے میں ہی کامیاب ہو سکے اور مساکاڈزا کی گیند پر آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے ان کے بعد آنے والے سرفراز احمد نے اچھی بیٹنگ کا مظاہر کرتے ہوئے 44 رنز بنائے اور کریمر کی گیند پر ویلیم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ، شعیب ملک بھی محض 31رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے نیمبو کی گند پر بولڈ ہو گئے ، اس موقع پر عماد وسیم نے محمد رضوان کیساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دیا اور دونوں کھلاڑیوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 124 رنز کی پارٹنز شپ بنا کر ٹیم کو عمدہ سکور تک پہنچایا ، عماد 64 رنز بنانے کے بعد رن آوٹ ہوءے جبکہ محمد رضوان 75 رنز کیساتھ ناٹ آوٹ رہے اور پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو انسٹھ رنز بنا کر زمبابوے کو جیت کے لیے 260 رنز کا ہدف دے دیا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پہلے ون ڈے میں زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جس طرح پاکستان نے ٹی ٹونٹی سریز جیتی ہے اسی طرح وہ ون ڈے سریز بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔ اظہر علی کا کہناتھا کہ وہ زمبابو ے کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔