پاکستان اور چین کے درمیان خنجراب ٹاپ پر سرحد 10 روزکیلئے بند ، دونوں ممالک مابین تجارتی و سیاحتی سرگرمیاں معطل

جمعرات 1 اکتوبر 2015 18:07

پاکستان اور چین کے درمیان خنجراب ٹاپ پر سرحد 10 روزکیلئے بند ، دونوں ..

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء) پاکستان اور چین کے درمیان خنجراب ٹاپ پر واقع سرحد کو 10 روزکیلئے بند کر دیا گیا جس کے باعث دونوں دوست ممالک کے درمیان تجارتی و سیاحتی سرگرمیاں معطل ہو گئیں۔ جمعرات کو پاکستان اور چین کے درمیان خنجراب ٹاپ پر واقع سرحد کو 10 روزکیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اقدام انقلاب چین کی 66 ویں سالگرہ کی 10 روزہ تعطیلات کی مناسبت سے اٹھایا گیا ہے۔ سرحد کی بندش سے دونوں پڑوسی دوست ممالک کے درمیان تجارتی و سیاحت سرگرمیاں عارضی طو رپر معطل ہو گئی ہیں۔ ذ رائع نے بتایاہے کہ سرحد کو 12 روز بعد کھول دیا جائیگا کیونکہ ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں بھی شامل ہوں گی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان واحد زمینی رابطہ خنجراب پاس کے ذریعے ہے

متعلقہ عنوان :