زید حامد خیر و عافیت سے ہیں اور جلد ہمارے درمیان ہوں گے: اہلیہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 1 اکتوبر 2015 18:43

زید حامد خیر و عافیت سے ہیں اور جلد ہمارے درمیان ہوں گے: اہلیہ

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 1 اکتوبر 2015 ء) دفاعی تجزیہ نگار زید حامد کی اہلیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان کے شوہر خیر و عافیت سے ہیں اور وہ جلد ہمارے درمیان ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے دفاعی تجزیہ نگار زید حامد کی سعودی عرب میں زیر حراست ہلاکت کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔ اس حوالے سے اب زید حامد کی اہلیہ کا بیان سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

سامنے آنے والے بیان میں زیدحامد کی اہلیہ کی طرف سے کہاگیاکہ "پیارپاکستانی محبت وطنو!الحمداللہ زیدحامد بالکل ٹھیک ہیں ، محفوظ اور اچھی صحت سے ہیں ۔ مہربانی کرکے ایسے کسی بھی پراپیگنڈا پر یقین نہ کریں جو ان کے بارے میں کیا جارہاہے ، وہ بہت جلد ہمارے درمیان ہوں گے ۔ کسی کو بھی احتجاج اور دھرنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی یہ ہماراطریقہ ہے ۔ آپ سب اپنے آپ پر قابو رکھیں ، یقین رکھیں اوران کا انتظا رکریں “۔