شاہ رخ خان کا سلمان خان کی نئی فلم ”پریم رتن دھان پایو“ کیلئے نیک خواہشات کا پیغام

جمعرات 1 اکتوبر 2015 18:59

شاہ رخ خان کا سلمان خان کی نئی فلم ”پریم رتن دھان پایو“ کیلئے نیک خواہشات ..

ممبئی ۔یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے سلمان خان کی نئی فلم ”پریم رتن دھان پایو“ کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھیجا ہے، سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے کہا کہ ان کی نیک خواہشات سلمان خان کی فلم ” پریم رتن دھان پایو“ اور ان کی پوری ٹیم کیلئے ہیں اس دوران ایک سوال کے جواب میں شاہ رخ نے کہا کہ وہ نہایت ہی عام سی زندگی گزار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وردن دھون کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ وہ نہایت ہی محنتی اور نفیس انسان ہیں۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلموں میں دل والے، رئیس اور فین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :