انتہائی نایاب بیماری۔ دو ناک والے بچے کی پیدائش

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 1 اکتوبر 2015 20:12

انتہائی نایاب بیماری۔ دو ناک والے بچے کی پیدائش

پیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1اکتوبر۔2015ء)مغربی پیرو میں چمبوٹ کے مقام پر پیدا ہونے والا بچہ بے بی اینجلیٹو(ننھا فرشتہ) ایک انتہائی نایاب موروثی بیماری کا شکار ہوگیا۔ اس بیماری کے باعث اس کی ایک کی بجائے دو ناک ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق یہ بیماری پاٹاؤ سینڈروم(Patau syndrome) کہلاتی ہے اور 10 سے 15 ہزار پیدائشوں میں سے ایک کو ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بے بی اینجلیٹو بالکل تندرست ہے۔

(جاری ہے)

وہ بالکل ٹھیک طریقے سے کھا رہا ہے، اس کے دل کی دھڑکن اور نظام تنفس بھی درست طریقے سے کام کر رہا ہے۔ بچے کی ماں 20 سالہ لورینا روڈریگوئز زاوالیٹا اور 25 سالہ باپ، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، مسلسل اپنے بچے کے پاس موجود ہے۔ یہ بچہ پیرو کے دارالحکومت لیما سے 300 میل دور پیدا ہوا۔ جسے بعد میں دارالحکومت کے ایک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس بچے کی سرجری ہوگی، جس سے اس کی ناک درست ہو جائے گی۔ ڈاکٹروں نے یہ بھی کہا کہ بچے کو پلاسٹک سرجری کی ضرورت ہوگی، جس کے لیے ٹسٹ کیے جا رہے ہیں۔