وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قومی کرکٹ ٹیم کو زمبابوے کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ جیتنے پر مبارکباد

جمعرات 1 اکتوبر 2015 21:50

وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قومی کرکٹ ٹیم کو زمبابوے کے خلاف پہلا ون ڈے ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 01 اکتوبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو زمبابوے کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرکے فتح حاصل کی ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی پہلے ون ڈے میچ میں کامیابی ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی محنت کا ثمر ہے۔ وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اگلے میچوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :