Live Updates

لاہور : اگر میں نے زمینوں پر قبضے کئے تو 7 سال سے آپ نے میرے خلاف کارروائی کیوں نہیں‌کی، پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر عمیر کو لاجواب کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 اکتوبر 2015 11:40

لاہور : اگر میں نے زمینوں پر قبضے کئے تو 7 سال سے آپ نے میرے خلاف کارروائی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 اکتوبر2015 ء) : این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار علیم خان نے نجی ٹی وی شینل کے ایک پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر عمر کو لاجواب کر دیا.

(جاری ہے)

علیم خان کا کہنا تھا کہ آپ مجھ پر یہ الزامات عائد کرتے ہیں کہ میں نے زمینوں پرقبضے کیے میں آُ سے یہ پوچھتا ہوں کہ اگر میں زمینوں پر قبضے ہی کر رہا تھا تو گذشتہ سات سال سے آپ کی حکومت کیا کر رہی ہے.

زمینوں پر قبضے کرنے کے جُرم میں میرے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی.جس پر زبیر عمر خاموش رہے اور کوئی جواب نہ دے سکے. علیم خان نے کہا کہ اگر میں چاہوں تو میں آپ کی آمدنی اور اس سے متعلق تمام حقائق بیان کر سکتا ہوں لیکن میں ایسا کروں گا نہیں. انہوں نے زبیر عمر کع لاجواب کرتے ہوئے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات