میرپور‘”شہدائے ستمبر1965 سپورٹس فیسٹیول “ میں بیڈمنٹن کا فائنل ایڈمن سٹاف کی ٹیم نے جیت لیا

جمعہ 2 اکتوبر 2015 12:05

میرپور‘”شہدائے ستمبر1965 سپورٹس فیسٹیول “ میں بیڈمنٹن کا فائنل ایڈمن ..

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء)میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(MUST) کے شعبہ سپورٹس کے زیر اہتمام ہونے والے” شہدائے ستمبر 1965ء سپورٹس فیسٹیول“ میں بیڈمنٹن کے مقابلہ جات اختتام پذیر ہو گئے۔ فائنل میچ فیکلٹی آف انجینئرنگ اورایڈمن سٹاف کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ جس میں ایڈمن سٹاف کی ٹیم نے 2-0 سے کامیابی حاصل کی۔

ایڈمن سٹاف کی ٹیم میں زبیر احمد شعبہ این۔ٹی۔سی، نوید احمد اسسٹنٹ ٹریژرر، خالد محمود، عابد حسین ڈائریکٹر سپورٹس اور راشد محمود پی۔ای۔ٹی شامل تھے جبکہ فیکلٹی آف انجینئرنگ کی ٹیم میں چیئرمین پاور انجینئرنگ مرزا شبیر، انجینئر بشارت منظور، انجینئر عثمان ظفر، انجینئر راجہ وقاص ریاض اور انجینئر عمر شیر شامل تھے۔

(جاری ہے)

میچ DBMS بلڈنگ میں واقع بیڈمنٹن کورٹ میں کھیلا گیا۔

مہمان خصوصی جناب وائس چانسلر مسٹ پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان (ستارہء امتیاز) تھے۔ جبکہ رجسٹرار مسٹ محمد وارث جرال، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ محمد ریاض مغل، چیئر مین ڈی۔بی۔ایم ۔ایس ڈاکٹر محمد خلیق، چیئرمین شعبہ کیمسٹری ڈاکٹرمحمد عزیز چوہدری، اسسٹنٹ رجسٹرار اعجاز سلیم، چیف سیکیورٹی آفیسر فضل احمد راجہ، سیکیورٹی آفیسر محمد ظفر اور ایڈمن آفیسر راجہ محمد ایوب کے علاوہ فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد بھی میچ دیکھنے کے لئے موجود تھی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان نے ستمبر1965ء کی جنگ کے شہداء کو شاندار الفاظ مین خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی لازوال قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کو اپنی روز مرہ زندگی کا حصہ بنائیں کیونکہ کھیل ہمارے اندرنظم وضبط، جذبہ ہمدردی اور قوت برداشت پیدا کرتے ہیں اور ہمیں تندرست و توانا رکھتے ہیں۔

وائس چانسلر نے سپورٹس فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر ڈائریکٹر سپورٹس کو مبارکباد پیش کی اور اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رہنی چاہیئیں تا کہ یونیورسٹی میں صحت مندانہ ماحول فروغ پائے اور منفی سرگرمیوں کی ہر ممکن حوصلہ شکنی ہو۔ اس موقع پر جناب وائس چانسلر کو ڈائریکٹر سپورٹس کی طرف سے جامعہ میں ہونے والی سپورٹس سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس پر وائس چانسلر نے اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ونر اور رنر اپ ٹیموں کو مبارکباد دی۔